پاکستان

ہارون اختر خان کی زیر صدارت اجلاس، وزارتِ صنعت و پیداوار کےاداروں میں سی ای اوز اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی پر مشاورت

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ صنعت و پیداوار کے تحت آنے والے اداروں میں چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہارون اختر خان نے کہا کہ بورڈ ممبران اور سی ای اوز کسی بھی ادارے کی قیادت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا انتخاب ادارے کی کارکردگی، شفافیت اور پائیدار ترقی کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم کے وژن کے مطابق ان اہم عہدوں پر تقرری کے لیے شفاف، غیر جانبدار اور میرٹ پر مبنی طریقہ کار اپنایا جائے گا۔

ہارون اختر خان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی اداروں کی مجموعی کارکردگی کا انحصار ان کی قیادت پر ہوتا ہے، اس لیے ایسے افراد کا چناؤ ضروری ہے جو نہ صرف تجربہ کار ہوں بلکہ اداروں کو جدید تقاضوں کے مطابق چلانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہوں۔

معاونِ خصوصی نے وزارت کو ہدایت کی کہ تمام اداروں کے لیے مجوزہ بورڈ ممبران کے نام اور ان کے پروفائل فوری طور پر فراہم کیے جائیں تاکہ تقرری کے عمل کو جلد مکمل کیا جا سکے۔ ساتھ ہی سی ای اوز کی تعیناتی کے عمل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

اجلاس میں متعلقہ حکام اور وزارت کے افسران نے شرکت کی اور مختلف اداروں کی موجودہ صورتحال اور ضروری تقرریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ہمارے بارے میں

پاکستان میں ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز لاہور میں ایک چھوٹے پائلٹ ٹی وی ا سٹیشن کے قیام سے ہوا جہاں سے بلیک اینڈ وائٹ نشریات چھبیس نومبر انیس سو چونسٹھ میں شروع کی گئیں بعد میں انیس سو سٹرسٹھ میں راولپنڈی میں اور کراچی میں ٹی وی سینٹرز قائم کئے گئے جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں انیس سو چوہتر میں سینٹرز کا قیام عمل میں آیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ جیسے دوسرے ٹی وی چینلز پی ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ بنے اسی طرح علاقائی پروگرامنگ چینل پی ٹی وی بولان بھی پی ٹی وی کا حصہ بنا۔ پی ٹی وی بولان کو چودہ اگست دو ہزار پانچ میں لانچ کیا گیا