Menu

اسلام آباد-سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ امریکی وفد نے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کا کوئی ذکر نہیں کیا، امریکی کانگریس کے وفد نے واضح طور پر کہا ہے کہ امریکہ کا پاکستان کے سیاسی اور اندرونی معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
قومی اسمبلی میں اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی ہر معاملے پر سیاست کرتی ہے،حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے بھرپور کوشش کی گئی لیکن اپوزیشن کی طرف سے مذاکرات کے عمل کو سنجیدہ نہیں لیا گیا۔
سردار ایاز صادق نے فلسطین کے معاملے پر پاکستان کا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام فلسطین کے ساتھ ہیں، انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں اپنی جارحیت فوری طور پر بند کرے۔