Menu

شیخوپورہ: لاہور روڈ پر ٹریفک حادثے میں تیز رفتار ڈمپر نے رکشہ کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں و جاں بحق افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
حادثہ کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔