پاکستان

پی ٹی اے کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے سہولیات کے اقدامات – اوورسیز کنونشن 2025 میں پی ٹی اے کا خصوصی اسٹال

اسلام آباد: وزیرِاعظم پاکستان کے ویژن کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کو خصوصی سہولیات کی فراہمی کے اقدام کے پیش نظر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے اوورسیز پاکستانی کنونشن 2025 (13 تا 15 اپریل، اسلام آباد) میں ایک معلوماتی اسٹال لگایا گیا ہے۔

اس اسٹال کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو ٹیلی کام قوانین، موبائل ڈیوائس رجسٹریشن اور ڈیجیٹل سروسز سے متعلقہ رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ واضح رہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ہر دورہ پر 120 دن کی مفت موبائل رجسٹریشن کی سہولت میسر ہے جس کے ذریعے اوورسیز پاکستانی وطن میں قیام کے دوران بلا رکاوٹ کنیکٹیویٹی سے مستفید ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر پی ٹی اے کے سینئر افسران اور ماہرین موقع پر موجود رہ کر انٹرایکٹو ڈسپلے اور رہنمائی کے ذریعے معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل (ریٹائیرڈ) حفیظ الرحمٰن نے وزیرِاعظم کے ڈیجیٹل انکلوژن اہداف کے پیش نظر پی ٹی اے کے عزائم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ٹیلی کام سہولیات کی باآسانی فراہمی ہے تاکہ ڈیجیٹل طور پر بااختیار قوم کی تشکیل میں ہر پاکستانی اپنا کردار ادا کر سکے۔

ہمارے بارے میں

پاکستان میں ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز لاہور میں ایک چھوٹے پائلٹ ٹی وی ا سٹیشن کے قیام سے ہوا جہاں سے بلیک اینڈ وائٹ نشریات چھبیس نومبر انیس سو چونسٹھ میں شروع کی گئیں بعد میں انیس سو سٹرسٹھ میں راولپنڈی میں اور کراچی میں ٹی وی سینٹرز قائم کئے گئے جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں انیس سو چوہتر میں سینٹرز کا قیام عمل میں آیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ جیسے دوسرے ٹی وی چینلز پی ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ بنے اسی طرح علاقائی پروگرامنگ چینل پی ٹی وی بولان بھی پی ٹی وی کا حصہ بنا۔ پی ٹی وی بولان کو چودہ اگست دو ہزار پانچ میں لانچ کیا گیا