Menu
پاکستان
پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کی مستونگ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
- نیوز ڈیسک
- April 15, 2025

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان کانسٹبلری کی گاڑی پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ندیم افضل چن نے اس حملے میں شہید ہونے والے بلوچستان کانسٹبلری کے تین اہلکاروں کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔