Menu
جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری، لاہور ہائیکورٹ میں الواداعی تقریب کا انعقاد
- نیوز ڈیسک
- April 15, 2025

لاہور:
لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں تقرری کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ میں ایک رسمی الواداعی تقریب منعقد کی گئی۔ اس پُروقار تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے دیگر ججز بھی شریک ہوئے اور انہوں نے جسٹس علی باقر نجفی کی عدالتی خدمات کو سراہا۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے دیگر معزز ججز کے ہمراہ جسٹس نجفی کو گلدستہ پیش کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
جسٹس علی باقر نجفی نے تقریب کے اختتام پر تمام ججز اور عدالتی عملے سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ میں گزارا گیا وقت ان کے کیریئر کا قیمتی سرمایہ ہے۔
سپریم کورٹ میں جسٹس نجفی کی تقرری کو عدالتی حلقوں میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے اور انہیں ایک تجربہ کار، بااصول اور دیانتدار جج کے طور پر جانا جاتا ہے۔