پاکستان

پی ٹی آئی اپنی رہائی میں خود رکاوٹ ہے، ہر فرد ایک پارٹی بنا ہوا ہے، سینیٹر عرفان الحق صدیقی

فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "پی ٹی آئی اپنی رہائی میں خود رکاوٹ ہے اور رکاوٹیں پیدا کرنے میں خود کفیل ہے۔"

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہر فرد ایک پارٹی بنا ہوا ہے اور ان کا کوئی واضح ایجنڈا نظر نہیں آتا۔ "یہ لوگ ہر لمحہ اپنی بات بدل دیتے ہیں، ان کی پالیسیوں میں کوئی تسلسل نہیں"

سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی ماضی میں مشکلات کا سامنا کیا، مگر انہوں نے کبھی ریاستی اداروں کے خلاف اس طرح کا رویہ اختیار نہیں کیا۔ انہوں نے موجودہ سوشل میڈیا کے ماحول کو بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا، "جیسی ایکوئٹی آج کل سوشل میڈیا پر دیکھی جا رہی ہے، ایسی پہلے کبھی نہیں دیکھی۔"

انہوں نے نو مئی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "ہم نے ماضی میں نہ ایسے مناظر دیکھے اور نہ ہی ایک دوسرے پر آواز اٹھانے والے اس انداز میں دیکھے۔"

سینیٹر عرفان صدیقی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "آج کی سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو سننے کے لیے تیار نہیں ہیں، جس کی وجہ سے جمہوری عمل متاثر ہو رہا ہے۔"

بین الاقوامی صورتحال پر بات کرتے ہوئے سینیٹر نے کہا کہ "فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس پر ساری دنیا تماشائی بنی ہوئی ہے، جو ایک افسوسناک رویہ ہے۔"

انہوں نے گفتگو کے اختتام پر ملکی استحکام اور سیاسی جماعتوں کے درمیان مکالمے کی ضرورت پر زور دیا

ہمارے بارے میں

پاکستان میں ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز لاہور میں ایک چھوٹے پائلٹ ٹی وی ا سٹیشن کے قیام سے ہوا جہاں سے بلیک اینڈ وائٹ نشریات چھبیس نومبر انیس سو چونسٹھ میں شروع کی گئیں بعد میں انیس سو سٹرسٹھ میں راولپنڈی میں اور کراچی میں ٹی وی سینٹرز قائم کئے گئے جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں انیس سو چوہتر میں سینٹرز کا قیام عمل میں آیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ جیسے دوسرے ٹی وی چینلز پی ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ بنے اسی طرح علاقائی پروگرامنگ چینل پی ٹی وی بولان بھی پی ٹی وی کا حصہ بنا۔ پی ٹی وی بولان کو چودہ اگست دو ہزار پانچ میں لانچ کیا گیا