Menu
گورنر خیبر پختونخوا کی بلوچستان دھماکے کی مذمت، شہداء کو خراج عقیدت
- نیوز ڈیسک
- April 15, 2025

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں ایف سی کے تین اہلکار شہید ہوئے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے شہداء کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سانحے پر شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی، جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کے قیام کے لیے ہماری سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور پوری قوم ان بہادر سپاہیوں کو سلام پیش کرتی ہے