Menu

اسلام آباد-آ ئندہ چو بیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں رات کے وقت تیزآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا،سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی، شہید بینظیر آباد، ٹنڈوجام میں 46 سینٹی گریڈاور پڈعیدن، سکرنڈ، موہنجو داڑو، خیرپور، حیدرآباد، لاڑکانہ اور دادو میں 45سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔