Menu
سپورٹس
فرانس میں پیرس فری اسٹائل شطرنج گرینڈ سلام: ناروے کےمیگنس کارلسن نے شطرنج گرینڈ سلام جیت لیا
- سپورٹس ڈیسک
- April 15, 2025

عالمی نمبر ایک ناروے کے میگنس کارلسن نے پیرس فری اسٹائل شطرنج گرینڈ سلام جیت لیا ہے۔
پیرس میں کھیلے گئے ایونٹ کےفائنل میں کارلسن نے امریکہ کے ’ہیکارو۔ناکامورا‘ کو شکست دی۔ کارلسن نے’’ناکامورا‘‘ کے خلاف 1.5 اور 0.5 کے ساتھ فتح حاصل کی۔نارویجن گرینڈ ماسٹر نے ٹائٹل کے ساتھ ساتھ دو لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم جیب میں ڈالی۔
تیسری پوزیشن کے میچ میں امریکہ کے’’ فیبیانو۔ کروآنا ‘‘ نے جرمنی کے ونسنٹ،کیمر کو ہرا کر لاس ویگاس گرینڈ سلام میں جگہ پکی کی۔