Menu

روس کے آندرے روبلیو اور ڈنمارک کے ہولگر ریون بارسلونا اوپن کےپری کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئے ہیں۔
اسپین میں کھیلے جارہے اے ٹی پی 500ٹورنامنٹ کے راؤنڈ آف 32 میں آندرے روبلیو نے کوالیفائر نیدر لینڈز کے جیسپر۔جانگ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔روبلیو نے جانگ کے خلاف چھ۔1اور چھ،3سے کامیابی سمیٹی۔
ایک اور میچ میں ڈینش پلیئر ہولگر ریون نے اسپین کے تجربہ کار کھلاڑی وائلڈ کارڈ انٹری البرٹ۔راموس۔وینولاز کو سٹریٹ سیٹس میں سات۔5اور چھ۔4سے زیر کیا۔