سپورٹس

فرانس میں پیرس ٹو روبیےماؤنٹین بائیک ریس: نیدرلینڈز کے میتھیو وینڈرپوئل نےلگاتارتیسری مرتبہ ٹائٹل جیت لیا

نیدرلینڈز کے میتھیو وینڈر۔پوئل نے پیرس ۔روبیکس ماؤنٹین بائیک ریس جیت لی ہے۔
فرانس میں ہونے والی ریس 259.2 کلومیٹر پر محیط ایک روزہ کلاسک ریس میں وینڈر پوئل نے اپنے بڑے حریف سلوینیا کے تادیج پوگاچر کو شکست دے کر لگاتار تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔میتھیو وینڈر پوئل نے مقررہ فاصلہ 5گھنٹے31منٹ اور 27سیکنڈز میں طے کیا۔ ایونٹ کے ڈیبیوٹینٹ تادیج پوگاچر ایک منٹ18سیکنڈ کے فرق سے دوسرے اور ڈنمارک کے میڈز۔پیڈرسن دو منٹ11سیکنڈ کے فرق سے تیسرے نمبر پر رہے۔

ہمارے بارے میں

پاکستان میں ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز لاہور میں ایک چھوٹے پائلٹ ٹی وی ا سٹیشن کے قیام سے ہوا جہاں سے بلیک اینڈ وائٹ نشریات چھبیس نومبر انیس سو چونسٹھ میں شروع کی گئیں بعد میں انیس سو سٹرسٹھ میں راولپنڈی میں اور کراچی میں ٹی وی سینٹرز قائم کئے گئے جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں انیس سو چوہتر میں سینٹرز کا قیام عمل میں آیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ جیسے دوسرے ٹی وی چینلز پی ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ بنے اسی طرح علاقائی پروگرامنگ چینل پی ٹی وی بولان بھی پی ٹی وی کا حصہ بنا۔ پی ٹی وی بولان کو چودہ اگست دو ہزار پانچ میں لانچ کیا گیا