Menu
سپورٹس
آسٹریلیا میں ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: مقامی ایتھلیٹ گوت گوت نے200میٹر دوڑ کا آسٹریلین ٹائٹل جیت لیا
- سپورٹس ڈیسک
- April 15, 2025

ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مقامی ایتھلیٹ گوت گوت نے200میٹر دوڑ کا آسٹریلین ٹائٹل جیت لیا۔
پرتھ میں جاری ایونٹ میں نوجوان ایتھلیٹ نے 20 سیکنڈ کی حد کو توڑا۔ 17 سالہ گوت گوت نے 19.84 سیکنڈز میں اختتامی لائن عبور کی،اوراعشاریہ دو سیکنڈز کے ساتھ اپنا ہی قومی ریکارڈ بہتر کیا۔ریس کے دوران گوت کے حریف ’لیچلن۔کینیڈی‘ کو غلط آغاز کی وجہ سے ڈسکوالیفائی کیا گیا۔