سپورٹس

ورلڈ کلف ڈائیونگ سیریز کے 16ویں سیزن کا فلپائن سےآغاز

آسٹریلیا کی راہئنن ۔افلینڈ اور برطانیہ کے گیری ہنٹ نےکلف ڈائیونگ ورلڈ سیریز کاایپک فلپائن غوطہ خوری ایونٹ جیت لیا ہے۔
ورلڈ کلف ڈائیونگ سیریز کے 16ویں سیزن کا فلپائن میں آغاز ہوا۔2019 کے بعد سے پہلی مرتبہ دنیا کے بہترین غوطہ خوروں نےعلاقے ایل۔نیڈو میں واپسی کی۔ مردوں کی غوطہ خوری 27 میٹر اور خواتین کی ڈائیونگ کے لئے 21میٹر کی بلندی رکھی گئی۔
خواتین میں غیر متنازعہ چیمپئن آسٹریلیوی غوطہ خور دو مرتبہ 9.5 اور فائنل ڈائیو میں 9کے سکور کے ساتھ فتح حاصل کی۔امریکہ کی کیلی۔ارنیٹ دوسرے اور یوکرین کی نیلی۔چکانیوسکا نے تیسرے نمبر پر رہیں۔
مردوں کی غوطہ خوری کے لئے دس مرتبہ کے ورلڈ سیریز چیمپئن برطانیہ کے گیری ہنٹ کو وائلڈ کارڈ دیا گیا۔گیری ہنٹ نے 422.10کے مجموعی سکور کے ساتھ ریکارڈ 47ویں فتح سمیٹی۔ میکسیکو کے جوناتھن۔پریدس اور رومانیہ کے کانسٹنٹین پوپوویچی نےپوڈیم مکمل کیا۔

ہمارے بارے میں

پاکستان میں ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز لاہور میں ایک چھوٹے پائلٹ ٹی وی ا سٹیشن کے قیام سے ہوا جہاں سے بلیک اینڈ وائٹ نشریات چھبیس نومبر انیس سو چونسٹھ میں شروع کی گئیں بعد میں انیس سو سٹرسٹھ میں راولپنڈی میں اور کراچی میں ٹی وی سینٹرز قائم کئے گئے جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں انیس سو چوہتر میں سینٹرز کا قیام عمل میں آیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ جیسے دوسرے ٹی وی چینلز پی ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ بنے اسی طرح علاقائی پروگرامنگ چینل پی ٹی وی بولان بھی پی ٹی وی کا حصہ بنا۔ پی ٹی وی بولان کو چودہ اگست دو ہزار پانچ میں لانچ کیا گیا