سپورٹس

کینیڈا میں ہوئی انوکھی جنگ،نرم وگداز تکیوں سے کی گئی پٹائی

کینیڈا میں ہوئی انوکھی جنگ۔۔۔اسلحہ کی بجائے لوگوں نے ایک دوسرے کی نرم وگداز ہتھیاروں سے خوب دھلائی کی۔
ٹورنٹو میں سالانہ پلو فائیٹ یعنی تکیوں کی لڑائی کا انعقاد کیا گیا۔نیتھن اسکوائر پر ہونے والی اس جنگ میں سو سے زائد افراد نے شرکت کی اور ایک دوسرے پر سرہانوں سے خوب وار کئے اور اپنا غصہ نکالا تاہم اس نرم و گداز فائیٹ میں زخمی تو کوئی نہ ہوا بلکہ سب نے ا سکا لطف اٹھایا۔ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

بنکاک میں نے تھائی سال کو منفرد انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔بنکاک میں ہزاروں کی تعداد میں غیرملکی افراد اور مقامی لوگوں نے شہر کی سڑکوں کو پانی سے بھر دیا۔بچوں کی پانی والی کھلونا بندوق اٹھائے شرارتی بڑوں نے یخ بستہ پانی سے فائر کرتے ہوئے ایک دوسرے کونہ صرف نہلایا بلکہ گرمی کا بھی توڑ کیا۔آدھے کلومیٹرپر پھیلے ان منچلے افراد نے اس دوران ناچتے اور گاتے بھی رہے۔ میلہ تھائ لینڈ میں خشک موسم کے اختتام کی نشانی مانا جاتا ہے۔سیاحو ں کی جنت تھائی لینڈ میں رواں سال تین کروڑ اسی لاکھ سے زائد غیر ملکیوں کی آمد متوقع کی جا رہی ہے۔

جنگ سے متاثرہ یوکرین میں فضائی حملوں کے خطرات کے باوجودمعذور افراد نے فٹبال کھیل کرزندگی کی امید جاری رکھی۔خارکیئو میں فٹبال کے شوقین معذور لوگوں نے بیساکھیوں کی مدد سے میدان کا رخ کیا اور کھیل کا لطف اٹھایا۔

ہمارے بارے میں

پاکستان میں ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز لاہور میں ایک چھوٹے پائلٹ ٹی وی ا سٹیشن کے قیام سے ہوا جہاں سے بلیک اینڈ وائٹ نشریات چھبیس نومبر انیس سو چونسٹھ میں شروع کی گئیں بعد میں انیس سو سٹرسٹھ میں راولپنڈی میں اور کراچی میں ٹی وی سینٹرز قائم کئے گئے جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں انیس سو چوہتر میں سینٹرز کا قیام عمل میں آیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ جیسے دوسرے ٹی وی چینلز پی ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ بنے اسی طرح علاقائی پروگرامنگ چینل پی ٹی وی بولان بھی پی ٹی وی کا حصہ بنا۔ پی ٹی وی بولان کو چودہ اگست دو ہزار پانچ میں لانچ کیا گیا