Menu

سوئٹزرلینڈ میں سواچ نائنز سنوبورڈنگ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔ناروے کے آئیوند ۔کِرخس نے پہلی مرتبہ بیک سائیڈ کوآڈ1620کا مظاہرہ کیا۔
شلہارن میں ہونے والے ایونٹ میں دنیا کے مایہ ناز اسنو بورڈرز اور اسکئیرز نے شرکت کی۔ ’کِر خس‘ نے الٹی پوزیشن سے جمپ کا آغاز کیا، اور ہوا میں ایک طرف گھومتے ہوئے چارروٹیشنز مکمل کرتے ہوئے کامیابی سے لینڈ کیا۔اسکیئنگ میں بھی مرد اور خواتین ایتھلیٹس نے بہترین مہارت اور اسٹنٹس کا مظاہرہ کیا۔نیوزی لینڈ کے لوکا ہیرنگٹن نے "سواچ ٹرپل کارک 1980 ایسکو" مکمل کیا۔ جو کسی بھی اسکیئر کی جانب سے صرف تیسری مرتبہ کیا گیا ہے۔