Menu
وفاقی وزیر حنیف عباسی کا ریلویز کو منافع بخش ادارہ بنانے کا عزم، نجکاری نہ کرنے کا اعلان
- نیوز ڈیسک
- April 15, 2025

لاہور-وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے ریلویز کو منافع بخش ادارہ بنانے کا عزم ظاہرکرتے ہوئے
کہا ہے کہ ریلویز ایک تزویراتی قومی اثاثہ ہے اور اس کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
وزیرِ ریلویز نے یہ بات لاہور میں محکمہ کے سات ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے منعقدہ روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ حکومت ریلویز کو ایک منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
حنیف عباسی نے موجودہ ریلوے نظام کو اپ گریڈ کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ،مسافر اور فریٹ ٹرین سروسز کے ساتھ ساتھ ریلوے سکولوں اور ہسپتالوں کو بھی ان کی کارکردگی اور سروس کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے، ریلوے ملازمین کو عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیرِ ریلویز نے کہا کہ حکومت کے فعال اقدامات کی بدولت تمام معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں۔
روڈ شو کے دوران، سرمایہ کاروں کو آؤٹ سورسنگ کے لیے منتخب کیے گئے سات ریلوے ہسپتالوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔