پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات،امریکی سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال

لاہور-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور جمہوری اداروں کے درمیان روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کے استحکام اور فروغ کے لیے موثر اقدامات پر اتفاق کیا گیا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے امریکی وفد کو پنجاب میں زرعی، صنعتی، آئی ٹی، توانائی، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جن میں مزید وسعت کی گنجائش موجود ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ حکومت پنجاب غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو ایس آئی ایف سی کے ذریعے تمام سہولیات ’’ون ونڈو پلیٹ فارم‘‘ پر مہیا کی جا رہی ہیں۔

ہمارے بارے میں

پاکستان میں ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز لاہور میں ایک چھوٹے پائلٹ ٹی وی ا سٹیشن کے قیام سے ہوا جہاں سے بلیک اینڈ وائٹ نشریات چھبیس نومبر انیس سو چونسٹھ میں شروع کی گئیں بعد میں انیس سو سٹرسٹھ میں راولپنڈی میں اور کراچی میں ٹی وی سینٹرز قائم کئے گئے جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں انیس سو چوہتر میں سینٹرز کا قیام عمل میں آیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ جیسے دوسرے ٹی وی چینلز پی ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ بنے اسی طرح علاقائی پروگرامنگ چینل پی ٹی وی بولان بھی پی ٹی وی کا حصہ بنا۔ پی ٹی وی بولان کو چودہ اگست دو ہزار پانچ میں لانچ کیا گیا