اہم خبریں

منرلز انویسٹمنٹ فورم کا کامیاب انعقاد، ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم پیش رفت

اسلام آباد-خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مسلسل کاوشیں رنگ لے آئیں جس کے نتیجے میں پاکستان کے معدنی شعبے میں ترقی کے لیے عالمی تعاون کی ایک نئی مثال قائم ہوئی ہے،پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 کے کامیاب انعقاد کے بعدپاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور فن لینڈ کی عالمی شہرت یافتہ میٹسو کارپوریشن کے درمیان اشتراک کا باضابطہ اعلان کیا گیا ہے۔
پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کے دوران معدنی شعبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے پی پی ایل اور فن لینڈ کی معروف کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا، اس اہم اشتراک کا بنیادی مقصد پاکستان میں موجود وسیع معدنی وسائل کی تلاش اور ان کی پراسیسنگ کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور فروغ دینا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان یہ اہم اشتراک عالمی معیار کی جدید ٹیکنالوجی اور متعلقہ شعبے میں فن لینڈ کی وسیع مہارت کے تبادلے کے لیے نئی راہیں ہموار کرے گا، اس تعاون کے نتیجے میں پی پی ایل اور 'میٹسو' معدنی شعبے کے فروغ کے لیے اہم اور بڑے منصوبوں پر مشترکہ طور پر فزیبلٹی سٹڈیز اور تفصیلی منصوبہ بندی کریں گے۔
اس اشتراک سے پاکستان میں معدنیات کی "ویلیو چین" کو بہتر بنانے کا پختہ عزم کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ملک میں متوقع طور پر سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوگا اور مقامی سطح پر روزگار کے نئے اور وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔
ایس آئی ایف سی کے فعال تعاون اور اعلیٰ سطحی سہولت کاری کی بدولت قومی معدنی وسائل کو مؤثر اور پائیدار طریقے سے بروئے کار لانے کے لیے مسلسل کاوشیں جاری ہیں، منرلز انویسٹمنٹ فورم کا کامیاب انعقاد ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ میں ایک اہم پیش رفت ہے اور یہ پاکستان کے روشن معدنی مستقبل کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

ہمارے بارے میں

پاکستان میں ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز لاہور میں ایک چھوٹے پائلٹ ٹی وی ا سٹیشن کے قیام سے ہوا جہاں سے بلیک اینڈ وائٹ نشریات چھبیس نومبر انیس سو چونسٹھ میں شروع کی گئیں بعد میں انیس سو سٹرسٹھ میں راولپنڈی میں اور کراچی میں ٹی وی سینٹرز قائم کئے گئے جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں انیس سو چوہتر میں سینٹرز کا قیام عمل میں آیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ جیسے دوسرے ٹی وی چینلز پی ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ بنے اسی طرح علاقائی پروگرامنگ چینل پی ٹی وی بولان بھی پی ٹی وی کا حصہ بنا۔ پی ٹی وی بولان کو چودہ اگست دو ہزار پانچ میں لانچ کیا گیا