Menu

نئی دہلی-متنازعہ وقف بل کے ذریعے مسلمانوں کی زمینوں پر غیر قانونی قبضے کے خلاف پورا بھارت سڑکوں پر نکل آیا جبکہ مسلمانوں کی اربوں کی زمین ہڑپنے پر مودی کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا بھی سامنا ہے۔
مرشدآباد میں شدید ہنگاموں کے بعد بنگال کے مزید علاقوں میں بھی پرُتشدد واقعات رونما ہوئے ہیں،بھارتی پولیس ہمیشہ کی طرح نہتی عوام پر تشدد کرنے میں مصروف ہے،بھارتی پولیس نے عوام پر شدید شیلنگ اور فائرنگ کی ہے،مظاہرین نے جوابی کاروائی میں بھارتی پولیس کی بس اور موٹرسائیکلوں کو آگ لگا دی۔
وقف متنازعہ بل کو پہلے ہی بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جا چکا ہ،اپوزیشن جماعتوں، مسلم تنظیموں اور انسانی حقوق کے گروپوں کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی گئی،اب تک پورے بھارت میں متعدد افراد احتجاجی مظاہروں کے دوران ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔