قومی

  • قومی
  • Sep 14, 2018

ترکی کے وزیر خارجہ کی صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات

ترکی کے وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ معزز مہمان نے صدر رجب طیب اردگان اور ترک عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹیجک شراکت داری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقت کے ساتھ یہ دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہوئی ہے۔ وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے صدر مملکت کو ترکی کے دورے کی دعوت بھی دی۔