بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 14, 2018

کابل: افغان فورسز کا آپریشن

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آپریشن میں سڑسٹھ طالبان جنگجوؤں کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
آپریشن میں افغان فضائیہ نے جنگجوؤں کے بارہ ٹھکانوں پر بمباری کی۔ آپریشن ننگرہار، پکتیا، غزنی، لوگر، قندہار، فاریاب، ہلمنداور بلخ سمیت دیگر صوبوں میں کیے گئے ۔افغان میڈیا کے مطابق آپریشن میں افغان فضائیہ، افغان نیشنل ڈیفنس، سیکیورٹی فورسز اور کمانڈوز نے حصہ لیااور بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔