بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 14, 2018

بھارتی ریاست ہریانہ میں بھی طالبہ کیساتھ اجتماعی زیادتی

بھارتی ریاست ہریانہ میں بھی طالبہ کیساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا ۔
ضلع مہندر گڑھ کے علاقے کانینا کی رہائشی متاثرہ طالبہ کے مطابق وہ اپنے گھر کے قریب ہی کوچنگ سینٹر جارہی تھی ،جب اسے تین افراد نے اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالااور پھر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔متاثرہ لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی چاہتے ہیں تاہم بااثر افراد کے دباو کے باعث مقامی پولیس کی جانب سے تعاون نہیں کیا جا رہا ہے۔