بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 14, 2018

امریکی شہربوسٹن میں گیس کےدھماکے

امریکی شہر بوسٹن کے مختلف علاقوں میں گیس پائپ لائن میں دھماکوں سے 18سالہ نوجوان ہلاک اورمتعددافراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
دھماکے گیس لیکج کے باعث ہوئے،جس کے نتیجے میں ستر سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا۔دھماکوں کے بعد لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ جس سے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔ ممکنہ خطرے کے پیش نظر علاقے میں گیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔