بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 14, 2018

سمندری طوفان فلورنس

سمندری طوفان فلورینس امریکی ریاستوں شمالی اور جنوبی کیرولیناسے ٹکر ا گیا ہے۔
حکام کے مطابق فلورینس طوفان کیٹگری چار سے اب ایک میں تبدیل ہو گیا ہے تاہم اب بھی انتہائی خطرناک ہے۔طوفان کے ساتھ چلنے والی ہواؤں کی رفتار ایک سو پچپن کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔متاثرہ علاقوں میں بیس سے تیس انچ تک بارش کا امکان ہے۔خراب موسم کے باعث ایک لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔ امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ فلورینس طوفان کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں مشرقی ساحلی علاقوں میں بہت ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔ امریکہ کےہنگامی حالات سے نمٹنے والے وفاقی ادارے کے سربراہ "بروک لونگ" نےکہا ہےکہ یہ قدرتی آفت شدید سیلابی ریلوں کی باعث بن سکتی ہے۔سیلاب کے خدشے کے پیش نظر دس لاکھ سے زائد افراد کو نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے۔