بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 13, 2018

میانمار : آنگ سان سوچی کا رائٹرز کے دو صحافیوں کو قید کی سزا کا دفاع

میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی نے بین الاقوامی مذمت کے باوجود خبر رساں ادارے رائٹرز سے وابستہ دو صحافیوں کو جیل بھیجنے کا دفاع کیا ہے۔
آنگ سان سوچی کا کہنا تھا کہ دونوں صحافیوں نے قانون کو توڑا ہے اور ان کی سزا کا آزادیِ اظہار کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تاہم انکے پاس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا پورا حق ہے۔امن کا نوبل انعام جیتنے والی میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی پر صحافیوں کی گرفتاری اور روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش رہنے کی وجہ سے سخت تنقید کی گئی تھی۔