قومی

  • قومی
  • Sep 14, 2018

بلوچستان کے ضلع پشین میں دھماکے

بلوچستان کے ضلع پشین میں دھماکےسے لیویز کے تین اہلکا ر شہید اور دو زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکہ پشین بائی پاس کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد کے ذریعے کیا گیا،۔ جس کا ہدف اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی تھی
صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے پشین بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کااظہارہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں امن و امان کی بہتری کیلئے لیویز اہلکاروں کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی-