قومی

  • قومی
  • Sep 13, 2018

اسلام آباد : صدر مملکت سے وزیراطلاعات کی ملاقات

صدرڈاکٹرعارف علوی سےوزیراطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نےایوان صدراسلام آباد میں ملاقات کی۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عام آدمی کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ملک میں معاشی بحالی حکومت کی ترجیح ہے ۔ ڈیم فنڈز کا ذکر کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ اس حوالے سے چیف جسٹس اور وزیراعظم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک میں شجرکاری مہم ہنگامی بنیادوں پر ضروری ہے۔چوہدری فواد حسین نے نے کہا کہ وزارت اطلاعا ت صدر مملکت اور وزیراعظم کے وژن پر عمل درآمد کے لیے ہر ممکن کاوشیں کرے گی ۔