کرکٹ

  • کرکٹ
  • Sep 13, 2018

ٹیم کی فیلڈنگ بہترین بنانا میرا ہدف ہے : گرانٹ بریڈ برن

قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن کا کہنا ہے کہ گرین شرٹس کی فیلڈنگ بہترین بنانا ان کا ہدف ہے۔
دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ سیشن اچھا رہا،ٹیم میں شریک کھلاڑیوں کی فٹنس اور فیلڈنگ اچھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی فیلڈنگ کی بنیادی تکنیک سے بخوبی واقف ہیں ۔فیلڈنگ کوچ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی کوچنگ میں ٹیم کی فیلڈنگ مزید بہتر ہوگی۔