کرکٹ

  • کرکٹ
  • Sep 13, 2018

قائد اعظم کپ : پی ٹی وی کی ٹیم نے لاہور بلیوز کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔

قائد اعظم کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں پی ٹی وی کی ٹیم نے لاہور بلیوز کو سات وکٹوں سے ہرادیا۔
فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں لاہور بلیوز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اڑتیس عشاریہ دو اوورز میں ایک سو اسی رنز پر آؤٹ ہوگئی۔پی ٹی وی کے محمد عرفان نے چار اور رضا حسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں پی ٹی وی نے ایک سو اکاسی رنز کا ہدف چونتیس اوورزمیں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔سعود شکیل بیاسی رنز پر ناقابل شکست رہے۔علی عمران نے پنتالیس رنز سکور کئے۔