ہاکی

  • ہاکی
  • Sep 13, 2018

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ اولمپیئن نوید عالم کو عہدے سے ہٹادیا گیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ اولمپیئن نوید عالم کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔
پی ایچ ایف کے مطابق نوید عالم کی برطرفی کی وجوہات میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزیاں شامل ہیں۔
نوید عالم کے خلاف مختلف ڈسٹرکٹس کی شکایات موصول ہوئیں تھیں جس پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایکشن لیا اورایک انکوائری کمیٹی بنادی۔
کمیٹی شکایات کا جائزہ لے کر 10 دن کے اندر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر کو رپورٹ پیش کرے گی۔