موسم

  • موسم
  • Sep 16, 2018

ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان، ڈی جی خان، ژوب، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
آج سبی اور تربت اکتالیس جبکہ شہید بینظر آباد چالیس ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ گرم ترین مقامات رہے ۔
آخر میں ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی تفصیل ۔
اسلام آباد اٹھائیس۔ لاہور چونتیس ۔ کراچی بتیس ۔ پشاور اٹھائیس۔ کوئٹہ بتیس۔ گلگت تئیس ۔ مظفر آباد پچیس ۔ مری اٹھارہ۔ فیصل آباد بتیس ۔ ملتان بتیس ۔ حیدر آباد پینتیس اور دیر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پچیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔