قومی

  • قومی
  • Sep 12, 2018

بیگم کلثوم نواز کی وفات ، شریف خاندان سے تعزیت کا سلسلہ جاری

بیگم کلثوم نواز کی وفات پر شریف خاندان سے تعزیت کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔ مسلم لیگ ن سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے راہنما اور کارکن تعزیت کیلئے جاتی عمرہ پہنچے۔محمد نوازشریف،مریم نواز اورریٹائرڈکیپٹن محمد صفدر بیگم کلثوم نواز کی تدفین کے سلسلے میں جاتی امرامیں موجود ہیں۔ انہیں گزشتہ رات اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہا گیا تھا۔تعزیت کیلئے آنیوالوں میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق،جاوید ہاشمی، آصف کرمانی اور دوسرے راہنما شامل تھے ۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مرحومہ باہمت خاتون تھیں اور جمہوریت کیلئے ان کی جدوجہد کو یاد رکھا جائیگا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق میاں محمد نوازشریف کوان کی اہلیہ کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کیلئے جاری کیا گیا اجازت نامہ تدفین کے بارہ گھنٹے بعد تک مؤثر رہے گا۔