ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Sep 12, 2018

وزیراعظم کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آبادمیں آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر دفاع پرویزخٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین اور داخلہ امورکے وزیر مملکت شہریار آفریدی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ایک بیان میں بتایا کہ وزیر اعظم نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں اجلاس کی صدارت کی جہاں انہیں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی جانب سے آٹھ گھنٹے پر محیط طویل بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان کو ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز کے بارے میں بریف کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔