قومی

  • قومی
  • Sep 12, 2018

صدر اور وزیراعظم کا اسلامی سال کے آغاز پر پیغا م

صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے اسلامی سال کے آغاز پراپنے پیغا م میں کہا کہ فلاحی اسلامی معاشرے کی تشکیل کیلئے ہمیں اتحاد، برداشت اور مذاکرات پر مبنی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے صحیح سمت اختیار کر لی ہے ۔اعلی اخلاقی قدروں پر عمل کرکے بہت جلد ہم اپنی ترقی کے اہداف حاصل کرلیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ محرم الحرام ہمیں جذبہ ایثار و قربانی ، اخوت و بھائی چارے اور مذہبی رواداری کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تعصبات کوبھلاکرملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنا چاہیئے، ۔ دعا ہے کہ یہ سال اُمت مسلمہ کیلئے باعث رحمت ہو۔