بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 12, 2018

روس،چین کے صدور کی روسی شہر ولاڈی ووسٹک میں ملاقات

روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے کہا ہے کہ روس اور چین نے زیادہ تر تجارتی معاہدوں میں ڈالر کے استعمال میں کمی لانے اپنی قومی کرنسی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روس کے شہر "ولاڈی ووسٹک"میں اکنامک فورم کے موقع پرچین کے صدر شی چن پنگ سے ملاقات کے بعد صدر پوٹن نے صحافیوں کو بتایا کہ دونوں ملکوں نے باہمی تجارت میں اپنی قومی کرنسیوں کا استعمال بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔روسی صدر نےکاہ کہ ایسے وقت میں جب عالمی مارکیٹ میں خطرات موجود ہیں، اس فیصلے سے بینکوں کی ان خدمات کو استحکام حاصل ہو گا جو درآمدات اور برآمدات کے حوالے سے فراہم کی جاتی ہیں۔صدر پوٹن نے کہا کہ روس اور چین کے درمیان سیاسی، سکیورٹی اور دفاع سے متعلق تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔