کرکٹ

  • کرکٹ
  • Sep 11, 2018

لندن : انگلینڈ نے بھارت کے خلاف پانچ میچز کی ٹیسٹ سیریز1۔4سے جیت لی

انگلینڈ نے بھارت کے خلاف پانچ میچز کی ٹیسٹ سیریزچار ایک سے جیت لی ہے۔
اوول کرکٹ ٹیسٹ میں بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں ایک سو اٹھارہ رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ٹیسٹ کے پانچویں دن بھارت نے اٹھاون رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر اننگز شروع کی ۔ایک سو اکیس کے سکور پر بھارت کی پانچ وکٹیں گرنے کے بعد لوکیش راہول اور ’’رشب پانٹ‘‘ کے درمیان دو سو چار رنز کی شراکت نے میچ کو دلچسپ بنایا۔راہول ایک سو انچاس اور ’’رشب پانٹ‘‘ ایک سو چودہ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔دوسری اننگز میں انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے تین جبکہ سیم کیورن اور عادل راشد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔