قومی

  • قومی
  • Aug 19, 2018

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی وزیراعلیٰ ہاؤس آمد

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ حلف لینے کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے جہاں پولیس کے چاک و چوبند دستے نےانہیں گارڈ آف آنر پیش کیا ۔پولیس کے دستے نے بگل بجا کر وزیر اعلیٰ کی آمد کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کے دستے کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت ، آئی جی پولیس، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی اور دیگر سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا ۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ گارڈ آف آنر کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس کے عملے سے سے فرداً فرداً ملے ۔