فٹ بال

  • فٹ بال
  • Jun 09, 2016

کوپا امریکا میں برازیل نے ہیٹی کو ایک کے مقابلے میں سات گول سے ہرا دیا۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ’’اورلانڈو‘‘ کے کیمپنگ ورلڈ سٹیڈیم میں کھیلے گئے یک طرفہ میچ میں برازیل کی طرف سے تین گول پہلے ہاف میں اور چار گول دوسرے ہاف میں کئے گئے۔
برازیل کے ’فلپ۔کوٹینو‘ نے تین اور ’ریناٹو۔آگوسٹو‘نے دو گول کیے ۔’کوٹینو‘نے 14ویں اور29ویں منٹ میں گول کر کے برازیل کو دو گول کی برتری دلائی۔اس کے بعد’ریناٹو۔ آگوسٹو‘نے35ویں منٹ میں گول کرکے برتری تین گول کر دی جووقفے تک برقرار رہی۔
برازیل نے دوسرے ہاف میں بھی دباو بڑھائے رکھا ۔’گیبریل‘، ’لوکس ریما، ریناٹو آگوسٹو اورفلپ کوٹینو نے دوسرے ہاف میں گول کرکے برازیل کو سات ایک سے کامیابی دلائی۔