فٹ بال

  • فٹ بال
  • Jun 08, 2016

لیونل میسی کی عدم موجودگی کے باوجود کوپا امریکا کپ کے گروپ میچ میں ارجنٹینا نے دفاعی چمپیئن چلی کو دو ایک سے ہرادیا۔

سانتاکلارا ‘‘میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
اکاون ویں منٹ میں ’’اینجل ڈی مریا ‘‘نے چلی کے خلاف گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔
کچھ دیر بعد’’ایوربانیگا‘‘نے ارجنٹینا کے لیے دوسرا گول کر کے میچ میں فتح کو یقینی بنایا۔
چلی کی جانب سے متبادل کھلاڑی ’’ہوزےپیڈرو‘‘ نے کھیل کے آخری لمحات میں واحد گول کیا۔
اس میچ میں کامیابی کے بعد ارجنٹینا گروپ ڈی میں پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگیا ہے ۔