موسم

  • موسم
  • Nov 16, 2019

ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری

ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ تین دن سے وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری جاری ہے۔ گلگیات اور مری میں بھی موسم سرماکی پہلی برفباری ہوئی۔
بارشوں اور برفباری کے حالیہ سلسلے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ شمالی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہےگا۔