قومی

  • قومی
  • Nov 16, 2019

وزیر اعظم کی صدارت میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے دھرنے کے دوران جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں کی جانب سے دھرنے میں استعمال کی گئی زبان کی مذمت کی ہے۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا۔ کور کمیٹی نے کہا کہ دھرنے میں استعمال ہونیوالی زبان سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا جو بھارت کے ہاتھوں میں کھیلنے کے مترادف ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں بتایاکہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں دھرنے کے دوران اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے کی جانے والی تقاریرمیں قوانین کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ ہوا ۔ شرکاء اس بات پر متفق تھے کہ حزب اختلاف کے بڑے رہنماؤں نے دھرنے میں شمولیت اختیار کر کے موقع پرستی کا ثبوت دیا تاکہ اپنی کرپشن اور لوٹ مار سے پید اہونیوالے مسائل سے راہ فرار اختیار کر سکیں۔