بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Nov 15, 2019

عالمی عدالت انصاف کامیانمار میں انسانیت کیخلاف جرائم کی تحقیقات کا حکم

ہیگ میں عالمی عدالت انصاف نےمیانمارمیں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوجی کریک ڈاؤن اور انسانیت کے خلاف جرائم کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
اقوام متحدہ نےمیانمارمیں فوج کےراخین ریاست میں2017کے کریک ڈاؤن کوروہنگیا مسلمانوں کا قتل عام قراردیتےہوئےسلامتی کونسل سےاس مسئلےکوانصاف کی عالمی عدالت میں پیش کرنےکا کہا تھا۔فوج نے راخین ریاست میں کریک ڈاؤن کےدوران متعدددیہاتوں کوبھی نذرآتش کردیا تھا۔فوجی کریک ڈاؤن کےنتیجےمیں سینکڑوں افراد ہلاک اور7لاکھ40ہزارسےزائدروہنگیامسلمان بنگلہ دیش ہجرت کر گئے جہاں وہ کیمپوں میں مقیم ہیں۔