وزیراعظم عمران خان کا ہوا سے بجلی کی پیداوار کے 310میگاواٹ منصوبے پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن جیتنے کے لئے کی گئی ماضی کی حکومتوں کی قلیل مدت منصوبہ بندی سے ملکی معیشت تباہ ہوئی ۔ اسلام آباد میں ہوا سے بجلی کی پیداوار کے منصوبے کے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مہنگی بجلی کی بدولت پاکستان خطے کے ملکوں میں سب سے پیچھے چلا گیا۔