بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Nov 14, 2019

صدر ٹرمپ کے خلاف امریکی ایوان نمائندگان میں مواخذے کی کارروائی جاری

امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی باقاعدہ کارروائی جاری ہے۔
یوکرین میں تعینات دو اعلیٰ امریکی سفارت کاروں نے ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر بیانات قلمبند کرائے۔ صدر ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے یوکرین کے صدرپر ریپبلکن رہنما جو بائیڈن کے بیٹے کے خلاف تحقیقات کرنے کے لئےدباؤ ڈالا تھا۔ صدر ٹرمپ نےان الزامات کی تردید کی ہے۔جو بائیڈن آئندہ برس ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ممکنہ طور پر صدر ٹرمپ کے خلاف میدان میں اتریں گے۔