بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Nov 12, 2019

افغان صدر اشرف غنی نے حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے تین اہم قیدیوں کی مشروط رہائی کا اعلان کر دیا

افغان صدر اشرف غنی نے حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے تین اہم قیدیوں کی مشروط رہائی کا اعلان کیا ہے۔ اشرف غنی کے مطابق ان طالبان قیدیوں کی رہائی کے ساتھ ساتھ سن 2016 سے اغوا شدہ دو مغربی پروفیسروں کی رہائی کی بات چیت بھی جاری ہے۔ پروفیسروں کی رہائی کے بدلے میں انس حقانی کو بھی رہائی ملے گی۔ طالبان کے تینوں قیدیوں کو بیرونی ممالک میں گرفتار کیا گیا تھا۔ افغان صدر نے واضح کیا کہ ان قیدیوں کو مغوی پروفیسروں کی رہائی کے بدلے میں رہا کیا جائے گا۔ بگرام کی جیل سے ان قیدیوں کی رہائی کے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔