بنگلہ دیش میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم
بنگلہ دیش میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق حادثہ برہمن باریہ شہرمیں پیش آیا جہاں چٹاگانگ جانے والی ٹرین مخالف سمت سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی جو ڈھاکہ جارہی تھی۔حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔