قومی

  • قومی
  • Oct 21, 2019

وزیر اعظم سے کراچی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے وفد کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے کراچی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے وفد نے ملاقات کی ۔ملاقات میں سینیٹر مظفر حسین شاہ، ر کن قومی اسمبلی غوث بخش مہر، ارکان سندھ صوبائی اسمبلی سائرہ بانو، علی نواز شاہ، عبدالرزاق، علی غلام، علی گوہر خان مہر، عارف مصطفی جتوئی، حسنین علی مرزا، محمد رفیق، محمد راشد شاہ، محمد شہریار خان مہر، نند کمار گوکھانی، نصرت سحر عباسی، شمس الدین، وریام فقیر اور نو منتخب ر کن معظم عباسی موجودتھے ۔
جی ڈی اے کے وفد نےوزیراعظم کو اپنے حلقوں میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نےیقین دہانی کرائی کہ"احساس" اور "صحت انصاف" پروگرام کو اندرون سندھ تک وسعت دی جائے گی۔