تفریح

  • تفریح
  • Oct 15, 2019

پاکستانی فلم’’زندگی تماشا‘‘بین الاقوامی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

پاکستانی فلم’زندگی تماشا‘ نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں سالانہ منعقد کیے جانے والے عالمی فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم ’زندگی تماشا‘ کو گزشتہ ہفتے پیش کیا گیا تھا جس میں فلم نے بوسان عالمی فلم فیسٹیول کا سب سے معتبر"کم جی سیوک ایوارڈ "حاصل کرلیا۔فلم میں عارف حسن کے علاوہ اداکارہ سمعیہ ممتاز، ماڈل ایمان سلیمان اور علی قریشی نے اداکاری کے جوہر دکھائےہیں ۔فلم ملک کے مایہ ناز اداکار وہدایت کار سرمد کھوسٹ کی پیشکش ہے۔