ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Sep 15, 2019

زرمبادلہ کے ذخائر اور روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے، مشیرخزانہ

مشیرخزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر اور روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے، جس سے حکومت کو 246 ارب روپے کا فائدہ ہوا ہے۔ اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکس ریونیو بڑھانا اور اخراجات میں کمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
مشیرخزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالی توملکی معاشی حالات بہت پریشان کن تھے ۔ماضی کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک دیوالیہ ہونے جا رہا تھا۔ہم نےفوری طور پر معاشی اصلاحات کے ذریعے اقتصادی صورتحال کو بہتر کیا۔حکومتی اخراجات کم اور دفاعی بجٹ کو پرانی سطح پر برقرار رکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی سرگرمیوں کا زیادہ سے زیادہ فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔ہم کاروباری طبقے کیلئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔مشیر خزانہ نے کہا کہ مشکل معاشی فیصلے عوام کی فلاح کیلئے کئے گئے جس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نان ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے بھی لائحہ عمل تشکیل دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ایکسپورٹرز کو ریفنڈز کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جسے ہرماہ یقینی بنایا جائیگا۔نیشنل بنک اور سٹیٹ لائف سمیت دس سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے۔